پنجاب کے سرکاری و نجی سکولوں کے نئے اوقات کار جاری

پنجاب کے سرکاری و نجی سکولوں کے نئے اوقات کار جاری
لاہور: پنجاب کے سرکاری و نجی سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے۔ گرلز سکول کے اوقات صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک جبکہ بوائز سکول کے اوقات کار صبح پونے آٹھ بجے سے پونے ایک بجے تک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی۔بوائز سکول صبح 7 بج کر 45منٹ پر لگیں گے جبکہ چھٹی 12 بج کر 45منٹ پر ہوں گی۔گرلز اسکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوں گی۔

جمعہ کے روز گرلز اسکول کو 11.45 اور بوائز کو 12 بجے چھٹی ہو گی۔دوسری شفٹ سکول دوپہر 2 بجے لگیں گے اور چھٹی 5 بجے ہو گی۔مذکورہ اوقات کار پر عمل درآمد 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔