کابل لرز اٹھا، ائیر پورٹ پر 3دھماکوں میں 72افراد ہلاک ، 140زخمی

کابل لرز اٹھا، ائیر پورٹ پر 3دھماکوں میں 72افراد ہلاک ، 140زخمی
کابل : افغانستان کا دارالحکومت کابل لرز اٹھا۔ایئرپورٹ کے قریب تین دھماکو میں 72افراد ہلاک ہو گئے ، جبکہ 140سے زائد زخمی ہوئے۔ دھماکوں میں 12امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئےجبکہ داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں 140افراد سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔رپورٹس کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر 3دھماکوں نے دنیا کے طاقت ور ممالک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، دھماکوں کے ‏بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر داعش کی جانب سے کیے گئے ہیں، جرمن وزیر دفاع ‏کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں داعش خود کش حملہ آور کابل جا رہے ہیں۔

کابل دھماکوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینٹ کی ملاقات ‏ملتوی کر دی گئی ہے، جب کہ جو بائیڈن امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے ساتھ مانیٹرنگ‏روم میں موجود ہیں، جہاں سے کابل کی صورت حال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کابل دھماکے کے بعد ‏کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی ‏برطانوی اہل کار کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔اس کے علاوہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابل میں اور ایئر پورٹ کے اطراف ‏صورت حال خطرناک ہے، فرانسیسی سفیر کابل سے نکل جائیں، سفرا اب پیرس سے خدمات انجام ‏دیں گے۔