پنجاب حکومت کی کارکردگی اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کمیٹی تشکیل

پنجاب حکومت کی کارکردگی اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کمیٹی تشکیل
لاہور: حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے ہر فورم پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بہترین پرفارمنس سامنے لانا ہمارا واحد ایجنڈا ہے اور اس کے لیے صوبائی سوشل/ڈیجیٹل میڈیا کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے صوبائی سوشل ڈیجیٹل میڈیا کمیٹی تشکیل دے دی، کلیم حفیظ کمیٹی کے کنوینر، شانزے جمیل اور فیضان ڈپٹی کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، کمیٹی سوشل میڈیا پر کمپینز کے ذریعے حکومت کا مثبت امیج اجاگر کرے گی۔

انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کی مانیٹرنگ اور ان کے لیے لائحہ عمل طے کرنا بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔ ہر فورم پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بہترین پرفارمنس سامنے لانا ہمارا واحد ایجنڈا ہے۔