لاہور کو خوبصورت بنانے کیلئے ایل ڈی اے کو دس دن کی مہلت

لاہور کو خوبصورت بنانے کیلئے ایل ڈی اے کو دس دن کی مہلت
لاہور: صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر نے لاہور کو خوبصورت بنانے کے لیے ایل ڈی اے کو دس دن کی مہلت دے دی،اسد کھوکھرنے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

ایک نیوز نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسد کھوکھر نے ایل ڈی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، وزیر ہاؤسنگ کو ایل ڈی اے ، واسا اور ٹیپا کے تنظیمی ڈھانچے اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد کھوکھر نے کہا دنیا بھر میں لاہور کی ایک الگ شناخت ہے،،،شہر کی خوبصورتی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔اسد کھوکھر کا کہنا تھا فیروز پور روڈ کو سبزہ زار سکیم کے مقام پر موٹروے کے ساتھ ملایا جائے گا ، شہر میں جاری میگا پراجیکٹس وقت سے پہلے مکمل کیے جائیں گے،،،شہر میں مزید بڑے ترقیاتی منصوبے بھی شروع کیے جائیں۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے مزید کہا ایل ڈی اے، واسا اور ٹیپا عوامی خدمت کے ادارے ہیں ،انہیں عوامی مسائل حل کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنا ہو گا، اسد کھوکھر نے ایل ڈی اے کے لان میں پودا بھی لگایا۔