ایف بی آر نےجولائی، اگست میں ہدف سے23 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا: وزیر اعظم

ایف بی آر نےجولائی، اگست میں ہدف سے23 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا: وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی اور اگست میں 850 ارب ٹیکس وصولی کی، یہ شرح ہدف سے 23فیصد زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی سے متعلق خوش خبری ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی اور اگست میں 850 ارب ٹیکس وصولی کی۔



وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ شرح ٹیکس وصولی کے ہدف سے 23 فیصد اور گزشتہ سال کی نسبت 51 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ رفتار سے ٹیکس کا سالانہ ہدف 5 ہزار 829 ارب آسانی سے حاصل کیا جا سکے گا۔