نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 20 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 20 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 20 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔ حارث سہیل، سرفراز احمد اور صہیب مقصود ہوم سیریز میں جگہ نہیں بناسکے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے نیوزی لینڈکے دورہ پاکستان کے لیے 20 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ، قومی ٹیم کے اعلان کردہ اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان) ،عبداللہ شفیق، امام الحق، فخرزمان، خوشدل شاہ، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی ، عثمان قادر اور زاہد محمود اسکواڈ میں شامل ہیں۔



نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور لیگ اسپنر زاہد محمود کو پہلی بار قومی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب حارث سہیل، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جگہ نہیں بناسکے۔ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔