آئی سی سی نے ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کر دی

آئی سی سی نے ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کر دی
دبئی : آئی سی سی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی انگلینڈ سے دبئی پہنچ گئی جس کے بعد آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقدہ تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی یواے ای کے شیخ نیہان مبارک النیہان تھے۔ ان کے ساتھ خالد زارونی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے آفیشلز بھی موجود تھے۔

آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ 2021 بھارت کی میزبانی میں 17 اکتوبر سے شروع ہوگا ۔ میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ 2021 کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات ایمریٹس کرکٹ بورڈ کررہا ہے۔

آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ 2021 کے تمام میچز دبئی، ابوظہبی اور عمان میں شیڈول ہیں۔آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ 2021 17 اکتوبر سے ایونٹ کا سپرکوالیفائر راؤنڈ شروع ہوگا۔ آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا۔