یوم دفاع کے مناسبت سے پاک فوج کی نئی ویڈیو جاری

یوم دفاع کے مناسبت سے پاک فوج کی نئی ویڈیو جاری
راولپنڈی : یوم دفاع کے مناسبت سے پاک فوج نے نئی ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو میں شہداو غازیوں اور ان کے اہل خانہ کے جذبے کو سلام پیش کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹ میں غازیوں اور ان کے اہل خانہ کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم دفاع اور شہداء پر اپنے شہداء، غازیوں، ان کے خاندانوں کے جذبے کو سلام۔ شہداء، غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام۔ انہوں نے ٹویٹ میں شہدائے پاکستان، ہمارا فخر کے الفا ظ بھی لکھے۔



یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے اس سے پہلے بھی مختصر دورانیے کی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جن میں غازیوں ، شہدا اور ان سے جڑے رشتوں کے جذبات کی عکاسی کی گئی ہے۔ پاک فوج یوم دفاع و شہدا کے مناسبت سے اس ہفتے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے