ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان ، سرفراز ، فخرزمان ڈراپ

ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان ، سرفراز ، فخرزمان ڈراپ
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے نیوزی لینڈ، انگلینڈ کے خلاف سریز اور ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سکواڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد اور فخر زمان کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ آصف علی اور خوشدل شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹی 20 اسکواڈ کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جب کہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔پندرہ رکنی اسکواڈ میں پانچ بیٹسمین، دو وکٹ کیپرز، چار آل راؤنڈر اور چار بولرز شامل ہوں گے اور یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے شاداب خان نائب کپتان ہونگے ۔آصف علی اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ان کے علاوہ اسکواڈ میں اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہوں گے۔



وسیم خان نے کہا کہ فخر زمان، وہاب ریاض، شعیب ملک، شرجیل خان، سرفراز احمد، حیدر علی جگہ نہیں بناسکے جب کہ اعظم خان کو بیک اپ وکٹ کیپر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں اس کے باوجود کھلاڑیوں کو کس طریقے سے استعمال کرنا ہے اسٹریٹیجی بنائی لی گئی ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ میرا جو کام ہے وہ میں کررہا ہوں جب مجھے اس کام سے منع کیا جائے گا تو نہیں کروں گا۔انہوں نے بتایا کہ سہیب مقصود ٹاپ آرڈر میں فائر پاور بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی صہیب مقصود کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ محمد وسیم نے مزید کہا کہ ہوم سیریز میں مختلف کمبینیشن کے ٹرائل نظر آئیں گے، کھلاڑیوں کو کس طریقے سے استعمال کرنا ہے اسٹریٹجی بنالی ہے۔