بابر اعظم ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے منتخب اسکواڈ سے ناخوش

بابر اعظم ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے منتخب اسکواڈ سے ناخوش
لاہور: ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے منتخب قومی کرکٹ ٹیم پر کپتان بابر اعظم کے تحفظات سامنے آ گئے۔فہیم اشرف اور فخر زمان کو بابر اعظم 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرنے کے خواہشمند تھے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر اعظم خان کی سلیکشن پر مصباح الحق اور بابر اعظم کو اعتراض تھا جبکہ بابر اعظم کو صہیب مقصود کے نام پر بھی تحفظات تھے۔مبینہ طور پر چیف سلیکٹر محمد وسیم کی سفارش پر دونوں کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ فہیم اشرف اور فخر زمان کو بابر اعظم 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرنے کے خواہشمند تھے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ اسکواڈ میں زیادہ تر ناموں پر نامزد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ سے مشاورت کی گئی ہے اور مصباح الحق کی عہدے سے سبکدوشی کی ایک وجہ ٹیم سلیکشن بھی تھی۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈ کواٹر میں رپورٹ کر دی۔ اس موقع پر ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا فخر کی بات ہے