ایپل نے آئی فون 13متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ایپل نے آئی فون 13متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا
کیلی فورنیا: مایہ ناز ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے جدید ترین آئی فونز متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ۔ آئی فون 13 گزشتہ سال کے آئی فون 12 کے اپ ڈیٹ ورژن ہوں گے جبکہ بہت زیادہ مختلف ہونے کا امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون استعمال کرنے والے بےصبری سے آئی فون 13 کا انتظار کر رہے ہیں تو اب یہ انتظار ختم ہو نے والا ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک ایونٹ کے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں جو 14 ستمبر کو آن لائن منعقد ہوگا۔ جس کے بعد عالمی میڈیا کا ماننا ہے کہ اسی ایونٹ میں نئے آئی فونز پیش ہوں گے۔ ایونٹ کو کیلیفورنیا اسٹریمنگ کا نام دیا گیا ہے۔



ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پہلے سے بہتر کیمرا سیٹ اپ ڈیوائسز کا حصہ ہوگا، جبکہ اے 15 پراسیسر اور بڑی بیٹری بھی ان فونز میں موجود ہوگی۔اس بار یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آئی فونز میں سیٹلائیٹ کال سپورٹ کا فیچر ہوسکتا ہے مگر ممکنہ طور یر یہ مخصوص علاقوں میں ایمرجنسی استعمال تک محدود ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں بھی 4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے جن میں 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس شامل ہوں گے۔