آئی جی پنجاب راؤ سردار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں تعینات ہونے والے ساتویں آئی جی پنجاب راؤ سردار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایک نیوز نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب کو خوش آمدید کہنے کے لیے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی فاروق مظہر، ڈی آئی جی آئی ٹی پنجاب وقاص نزیر، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز شہزادہ سلطان۔ ڈی آئی جی آپریشن پنجاب سہیل اختر سکھیرا سمیت دیگر افسران موجود تھے۔پولیس کے دستے نے نئے آئی جی پنجاب کو چارج سنبھالنے پر سلامی دی۔




واضح رہے کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان 21 فروری 65ء کو لودھراں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے ایم بی بی ایس کیا اور 25 برس کی عمر میں مقابلے کا امتحان پاس کر کے پولیس سروس میں آ گئے۔وہ سرگودھا اور بہاولپور میں آر پی او رہنے کے علاوہ بطور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

سردار علی خان سی پی او فیصل آباد، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس بیورو میں بطور جوائنٹ ڈی جی بھی رہے ہیں۔سردار علی خان کی بطور ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹیز خدمات بھی قابلِ ستائش ہیں۔