منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تقریبات شروع ، ویڈیو وتصاویر وائرل

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ تاہم گزشتہ شب ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے لگیں۔

ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوزمنال اور احسن کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کی گئیں ہیں ۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نےاورنج رنگ کا لہنگا پہنا ہوا ہے جب کہ دلہا میاں سفید شلوار قمیض پر واسکٹ پہنے خوب جچ رہے ہیں۔

انسٹا گرام پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور شادی کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 8 ستمبر بروز بدھ کو منال خان اور احسن محسن کی مایوں، 10 ستمبر جمعے کو بارات اور 12 ستمبر اتوار کو دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔جبکہ اس جوڑے کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں