موسلا دھار بارشوں کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا ایکشن

موسلا دھار بارشوں کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا ایکشن
لاہور : وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بارشی پانی کے جلد نکاس میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر لاہور اور واسا حکام کو نکاسی آب کے لئے ہدایات جاری کر دیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے اور جلد نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا عمل مکمل کیا جائے، اس حوالے سے سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ واسا اور انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہیں، شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے، ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ مزید برآں نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔