پنجاب میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند

پنجاب میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند
لاہور: کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں 15 ستمبر تک نجی اور سرکاری اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سکولوں میں چھٹیوں میں توسیع کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب تمام سرکاری اور نجی سکول 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔ مراد راس نے یہ پیغام بھی دیا کہ گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔

یاد رہے کہ اس قبل پنجاب حکومت نے اس سے قبل 11 ستمبر تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم گذشتہ روز این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ کورونا پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ کورونا سے متاثرہ 24 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے بروز بدھ مورخہ 15 ستمبر تک مزید بند رہیں گے۔