پنجاب میں یکم تا 12 ربیع الاول شان رحمت اللعالمین ﷺمنانے کی تیاریاں 

پنجاب میں یکم تا 12 ربیع الاول شان رحمت اللعالمین ﷺمنانے کی تیاریاں 
لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یکم تا 12 ربیع الاول شان رحمت اللعالمین صلی اللّٰہ علیہ وسلم منانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔

پنجاب کے وزیرِ قانون راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جبکہ صوبائی وزیرِ اوقاف، وزیرِ اسکول ایجوکیشن، وزیرِ ہائر ایجوکیشن، ترجمان حکومتِ پنجاب، چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹری بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی مختلف پروگراموں، مقابلوں اور سیرت کانفرنس کے انعقاد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔ مختلف یونیورسٹیوں میں سیرت چیئر کا قیام بھی کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل ہے۔کمیٹی 3 روز میں متعلقہ افراد کے ساتھ مشاورت کے بعد سفارشات وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کرے گی۔