مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کا کیس : صبا قمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کا کیس : صبا قمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
لاہور : مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کا معاملہ، اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے جاری کیے جانے والے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے۔

ایک نیوز نیوز کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے صبا قمر اور بلال سعید کے وکیل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے دونوں کی جانب سے 30 ہزار روپے کے شورٹی بونڈز جمع کرنے کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔

صبا قمر اور بلال سعید کے وکلاء نے عدالت میں آئندہ سماعت پر دونوں کو پیش کرنے کی یقین دہائی کروادی۔ عدالت نے دونوں کو 6 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔