لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3دہشت گرد گرفتار

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3دہشت گرد گرفتار

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی کی جانب سے بڑی کارروائی میں 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو آیئڈیل پارک ٹاؤن شپ سے گرفتار کیاگیا،گرفتار دہشت گردوں میں جنید ضیا ، محمد وقاص اور محمد جواد شامل ہیں جبکہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔

سی ٹی ڈی نے مزید بتایا ہے کہ دہشت گردوں سے دستی بم ، بارودی مواد ، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حساس تنصیبات تھیں۔