انگلینڈ بھارت پانچواں ٹیسٹ منسوخ، سیریز بھارت کے نام

انگلینڈ بھارت پانچواں ٹیسٹ منسوخ، سیریز بھارت کے نام
مانچسٹر : بھارتی کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والا انگلینڈ اور بھارت کا پانچواں ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچ کی منسوخی سے متعلق تصدیق کردی گئی ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارتی ٹیم میں کووڈ کے مثبت کیسز آنے پر ٹیسٹ میچ کو منسوخ کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ فیزیوتھراپسٹ کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ٹیسٹ منسوخی پر بات چیت جاری تھی۔تاہم میچ منسوخی کے بعد 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز دو ایک سے بھارت کے نام رہی۔

بھارت اور انگلینڈ کی 5 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت 151 رنز سے کامیاب ہوا تھا۔میزبان انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 1 اننگز اور 76 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے 157 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔