ملک میں امن خراب کرنے کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی: کور کمانڈر کانفرنس

ملک میں امن خراب کرنے کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی: کور کمانڈر کانفرنس
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ملک میں امن خراب کرنے کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار ) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی ہے۔ کانفرنس میں کشمیر کی آزادی کےلیے سید علی گیلانی کی جدوجہد ،قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔



کانفرنس میں پاک افغانستان سرحدی صورتحال کابھی جائزہ لیا گیا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ بارڈر مینجمنٹ سے نقل و حرکت اور سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ عالمی، علاقائی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی غورکیا گیا ہے۔پاک افغان بارڈر کی صورتحال اور احتیاطی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔آرمی چیف کی افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں فوج کے کردار کی تعریف کی ہے۔

جنرل قمر جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں دیر پا امن کے لیے کوشاں ہے۔ کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نےعزم کیا کہ پاک فوج کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ بھارتی ریاستی جبر کو ہر سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے۔