عوام کا شکریہ ، یقین دلاتے ہیں مایوس نہیں کرینگے : شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نےکہاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ن لیگ پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یقین دلاتے ہیں کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں مسلم لیگ ن کےصدر اور وفاقی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں جو کامیابی مل رہی ہے، عوام کا مسلم لیگ ن پر بھروسے اور یقین کا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ یقین دلاتے ہیں کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔



شہباز شریف کا کہنا تھاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ن لیگ پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اپوزیشن لیڈ نے کہا کہ ملک کو ایک نئے جذبے سے تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، لاہور ،راولپنڈی اور واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی جبکہ جہلم اور گوجرانوالہ کی نشستیں تحریک انصاف کے نام رہیں۔ تاہم غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔