لاہورکےقریب ایک نیا شہر آباد کرنےجا رہے ہیں: ملک اسد کھوکھر

لاہورکےقریب ایک نیا شہر آباد کرنےجا رہے ہیں: ملک اسد کھوکھر
لاہور: صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ لاہورکےقریب ایک نیا شہر آباد کرنےجا رہے ہیں، ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ ناگزیر تھا۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسد کھوکھر کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عمر فاروق ، ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ ممتاز احمد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، سی ای او راوی اربن اتھارٹی عمران امین نے صوبائی وزیر کو اتھارٹی اور سی بی ڈی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہ تمام منصوبوں میں قدرتی ماحول کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کا کہنا تھا کہ ماحول دوست اقدامات پہلا ہدف ہیں،لاہور کے قریب ایک نیا شہر آباد کرنے جا رہے ہیں ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ ناگزیر تھا60 لاکھ درخت لگانے سے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی،اس منصوبے سے ایک ارب لیٹر پانی زمین میں جذب ہوکر زیر زمین پانی کی سطح بہتر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں 200 ایکٹر زمین پر نالج حب بنایا جا رہا ہے جس میں 12 یونیورسٹیاں تعمیر کی جائیں گی3071 ایکٹر رقبہ پر رکھ جھوک جنگل لگایا جائے گا۔ماڈرن ایگری فارمنگ منصوبے کے تحت کسانوں کو 3، 3 ایکڑ زمین فراہم کی جائے گی، صوبائی وزیر نے کہا کہ پارٹنرشپ کے تحت سرکاری اراضی پر منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔