مینار پاکستان کیس میں پیشی پر آئے ملزم کو وکلا و شہریوں نے دھو ڈالا

مینار پاکستان کیس میں پیشی پر آئے ملزم کو وکلا و شہریوں نے دھو ڈالا
لاہور: گریٹر اقبال پارک لاہور میں ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کے کیس میں عدالت پیشی پر آئے ملزم اختر علی کو شہریوں، اور، وکلا نے دھو ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق مینارِ پاکستان لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کے معاملے کے ملزم کو عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ملزم اختر علی کے خلاف تھانہ انارکلی میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم اختر علی دست درازی والے کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے سیشن کورٹ آیا تھا کہ وہ مخالفین کے تشدد کا شکار ہو گیا۔مخالفین نے ملزم اختر علی کو تشدد کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔