اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے ، آئندہ بھی روتے رہیں گے: عثمان بزدار

اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے ، آئندہ بھی روتے رہیں گے: عثمان بزدار
لاہور": وزیر اعلیٰ پنجاب نے عثمان بزدار نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔

اپنے بیان میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خطاب قومی اتحاد اور یک جہتی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی نے اپنے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اخلاق سے گرا ہوا رویہ قابلِ مذمت ہے۔عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔