لیجنڈ کامیڈین عمرشریف اور اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے جاری

لیجنڈ کامیڈین عمرشریف اور اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے جاری
لاہور: لیجنڈ کامیڈین عمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے جاری کر دیے گئے۔ اداکار کے اہلخانہ نے تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے ٹویٹ کیا ہے کہ عمرشریف جلد امریکہ روانہ ہوں گے۔ ان کے اہلخانہ نے اس تمام پراسس میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شہبازگل نے لکھا کہ وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔




واضح رہے کہ عمرشریف کی کچھ دن قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔ عمر شریف نے بہتر علاج کے لیے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے اور اگر فوری طور پر امریکا نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہو گا۔