سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن، ٹی ٹی پی دہشتگرد کمانڈر ہلاک

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن، ٹی ٹی پی دہشتگرد کمانڈر ہلاک
راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں کامیاب آپریشن کیا ہے، جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد کمانڈر صفی اللہ مارا گیا۔دہشت گرد صفی اللہ کا تعلق میرعلی سے تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد فروری میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔ دہشتگرد 2020 میں ایف ڈبلیو او انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔

اس سے قبل14 ستمبر کو بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے دو دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔دتہ خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پراآپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے تھے۔