کیویز کپتان دورہ پاکستانی کی منسوخی کی وجوہات سے لاعلم نکلے

کیویز کپتان دورہ پاکستانی کی منسوخی کی وجوہات سے لاعلم نکلے
دبئی : نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دورہ پاکستان کی منسوخی کی وجاہات سے لا علم نکلے انہوں نے کہا کہ مجھے زیادہ تفصیلات نہیں پتا،لیکن یہ اچانک ہوا، اندازہ ہے پاکستان کے لوگوں کو دورے کی منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انٹرویو میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند اور سپورٹ کیا جاتا ہے۔ مجھے امید ہے تمام ملک اپنی کرکٹ اپنے ہی ملک میں کھیلیں گے، نیوزی لینڈ ٹیم کا وہاں جانا اچھا قدم تھا سب کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔ حکومت کا فیصلہ کھلاڑیوں کے لیے ہی کیا گیا ہے۔

کین ولیمسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے ایک خاص جگہ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے پاکستان نے بے پناہ اقدامات کیے۔ امید کرتا ہوں کہ پاکستان میں مزید کرکٹ ہوگی۔