لاہور میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 4دہشت گرد گرفتار

لاہور میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 4دہشت گرد گرفتار
لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے لاہور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے ۔دہشت گرد حساس اداروں پر حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم القاعدہ کے چاروں دہشت گردوں کو موہلنوال سے حراست میں لیا گیا جن کی شناخت محمد مشتاق ، سمیع اللہ ، عادل جمال ، اور اسامہ خالد کے نام سے ہوئی ہے ۔ چاروں دہشت گردقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندیکررہے تھے ۔
سی ٹی ڈی حکام نے دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا ۔ سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کمانڈر سیف اللہ مارا گیا تھا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر این جی او اور ایف ڈبلیو او کے کارکنوں پر حملوں میں ملوث تھا۔