این سی او سی کا لاہور سمیت 6شہروں اضافی پابندیاں ختم کرنے کا ااعلان

این سی او سی کا لاہور سمیت 6شہروں اضافی پابندیاں ختم کرنے کا ااعلان
اسلام آباد نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت نافذ کی گئی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ملک کے اہم شہروں سے کل اضافی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور،فیصل آباد،ملتان،سرگودھا،گجرات اوربنوں میں کل سے اضافی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 6اضلاع میں بازار رات 8کے بجائے 10بجے تک کھلیں رہیں گے جبکہ مارکیٹیں ہفتے میں دو دن کے بجائے ایک دن بند کی جائیں گی۔ ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 12تک اجازت ہوگی جبکہ ان ڈور شادی ہالزکو ویکسین لگوانے والے 200افراد تک کی اجازت دی گئی ہے اور آؤٹ ڈور تقریبا ت میں 400ویکسی نیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔مزارات سے متعلق فیصلہ مقامی و صوبائی حکومتیں کریں گی۔جبکہ تفریحی مقامات اور پارکس 50فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی نے ہدایت دی کہ ملک بھر کے لئے کوروناپابندیاں 30ستمبر تک نافذ رہیں گے جبکہ ملک بھر میں سائینو فارم ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے ، عوام بلاتاخیر قریبی ویکسی نیشن سینٹر سے ویکسین لگوائیں۔این سی او سی کے مطابق نافذ العمل ایس اوپیز کا جائزہ 28ستمبر کو لیا جائے گا۔