وزیراعظم عمران خان سے قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے قومی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سکواڈ کی ملاقات ہوئی ہے ، وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کا مقصد کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ روایتی لباس شلوار قمیض اور واسکٹ میں ملبوس ہو کر وزیر اعظم ہاوس پہنچی جہاں موجودہ کرکٹ کی صورتحال پر بات چیت جاری ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنیوالوں میں کپتان بابراعظم ، شاداب خان ، حسن علی ،آصف علی ، شاہین آفریدی ، محمد رضوان ، فخرزمان ، حارث رؤف ، عثمان قادرشامل،محمد وسیم ، عماد وسیم اور محمد نواز شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی کرکٹرزکا میگا ایونٹ کیلئےحوصلہ بڑھایا اور موجودہ کرکٹ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 24 اکتوبر کو ہو گا۔