صدر مملکت کی اہلیہ و خاتون اول ثمینہ علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

اسلام آباد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ خاتون اول ثمینہ علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ خاتون اول نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

خاتون اول ثمینہ علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ گزشتہ روز میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، تھوڑی کمزوری محسوس کر رہی ہوں لیکن الحمداللہ خیریت سے ہوں ۔ٹویٹ کے اختتام پر خاتون اول ثمینہ علوی نے عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے ہیں اور 2ہزار 357 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں