ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹر کیساتھ نیشنل ٹی ٹونٹی کا میلا سج گیا

راولپنڈی : نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز ہو گیا، ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی شامل ہیں. جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔

دو مرحلوں پر مشتمل ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے 13 اکتوبر تک بالترتیب راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔پنڈی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے آٹھ انکلوژر میں نشستیں لگادی گئیں۔25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔

عوام اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کےلیے پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس اور لیڈی پولیس ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

میچز کے دوران کھلاڑیوں اور عوام کی سیکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 2 ہزار 500 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جب کہ کرکٹ اسٹیڈیم کے چاروں اطراف عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں