جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی پر ہو اس کا شفاف الیکشن سے کیا تعلق ؟ مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کرنےکا نیا طریقہ ہے۔جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی پر ہو اس کا شفاف الیکشن سے کیا تعلق ہے؟۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس ملک کے سرٹیفائیڈ چور ہیں۔ عمران خان نےکہا تھا پٹرول، آٹا، بجلی مہنگی ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔ لوگوں کوچورکہتےکہتےآپ اپنی چوری نہیں چھپاسکتے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خوداحتسابی کی باتیں کرتے تھے ،اب فرار اختیار کررہے ہیں۔ عمران خان کوجواب دینا پڑے گا یہ آپ کا ذاتی مال نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان احتسا ب صرف نوازشریف کے لیے ہے۔ جب اپنی چوری کی بات آئی تو آرام سےکہہ دیا کہ میں حساب نہیں دوں گا۔عمران خان جب اپوزیشن میں تھے توالزامات حکومت پر لگاتے تھے ،آج وہ ان کی جانب آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مجوزہ انتخابی اصلاحات غیر موثر ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کرنے کا نیا طریقہ ہے۔ جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی پر ہو، اس کافری اینڈ فیئر الیکشن سے کیا تعلق ہے۔ناکامی اور نااہلی کی نشاندہی کرنے والے پر الزمات لگانا اس حکومت کا وطیرہ رہا ہے۔آج الیکشن کمیشن نے ان کی نااہلی سامنے لائے تو الیکشن کمیشن پر الزمات کی بوچھاڑ کر دی گئی۔ خود احتسابی کی باتیں کرکے کان پکانے والے وزیراعظم کے خود کے احتساب کی بات ائی تو کہتے ہیں جواب نہیں دوں گا۔

مریم نواز نے کہا عمران خان نے اپوزیشن میں ہوتے ہم پر جو الزمات لگائے اج ان کی طرف وہ الزمات لوٹ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جوحکومت ہرمعاملے میں ناکام ہوجائے وہ ای وی ایم پر انحصار نہیں کرے گی توکیا کرے گی؟ ای سی پی پرحملے کرنے والے ن لیگ کواداروں کے احترام کادرس دیتے تھے۔ن لیگی رہنما نے کہا الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کرم ایجنسی میں پی ٹی ائی ایم این اے کی دھاندلی ثابت ہوئی۔الیکشن کمیشن ڈسکہ میں عملے کے غائب ہونے کے حقائق بھی سامنے لانے والا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں