پنجاب میں ڈینگی سے مزید ایک ہلاکت 44نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی سے مزید ایک ہلاکت 44نئے کیسز رپورٹ
لاہور: پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کا سلسہ جاری ہے۔ صوبے میں مزید 44مریض سامنے آگئے، جبکہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ، دس روز میں وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔

ایک نیوز نیوز کے مطابق پنجاب کے شہری دہری مشکل کا شکار ہیں ، کورونا کے بعد ڈینگی نے شہریوں کا جینا مشکل کر دیا۔ گزشتہ روز صوبے بھر سے ڈینگی کے مزید44مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کیسز کی تعداد1126ہوگئی ۔

رپورٹ کے مطابق لاہور سے ڈینگی کے 12 مریض رپورٹ ہوئے۔ ر اولپنڈی سے 18،اٹک سے 4 اور وہاڑی سے ڈینگی کے 3 مریض رپورٹ ہوئے۔شیخوپورہ، فیصل آباد، چکوال، جھنگ، ملتان، خانیوال اور اوکاڑہ سے ڈینگی کا  ایک مریض رپورٹ ہوا۔

اس کے علاوہ رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 917 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں ، راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 29 مریض داخل ہیں۔سرگودھا میں 3 ملتان میں ڈینگی کے 2 مریض  اسپتال داخل ہیں۔۔عمران لطیف ایک نیوز نیوز

دوسری جانب پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج اجلاس طلب کر لیا۔ عثمان بزدار محکمہ صحت اوردیگر انتظامی حکام کو ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہدایات جاری کریں گے۔