پنجاب میں ڈینگی کے مزید 174مریض رپورٹ سامنے گئے

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 174مریض رپورٹ سامنے گئے
لاہور: پنجاب میں ڈینگی وائرس مزید خطرناک ہو گیا ، مزید 174مریض رپورٹ سامنے گئے، لاہور میں سب سے زیادہ 160کیس سامنے آئے۔

ایک نیوز نیوز کے مطابق پنجاب میں ایک روز کے دوران ڈینگی کے مزید 174 کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد پنجاب میں ٹوٹل تعداد 1300 ہوگئی، جن میں 1077 کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے۔جبکہ گزشتہ روز بھی سب سے زیادہ 160 کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے۔

پنجاب بھر کے اسپتالوں میں  ڈینگی کے 120 مریض داخل ہیں۔پنجاب کے دیگر شہروں راولپنڈی میں پانچ، اٹک میں تین شہری دینگی وائر س میں مبتلا ہیں جبکہ گجرات، حافظ آباد، خوشاب، چکوال، لیہ، اور، راجن پور میں ایک، ایک مریض زیر علاج ہے۔

دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے شہریوں سے  ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 4لاکھ39ہزار462 ان ڈور ، 86ہزار495 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا۔ جبکہ 948 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔