این سی او سی کا12سال و زائد عمر بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ

این سی او سی کا12سال و زائد عمر بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ
اسلام آباد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے ملک بھر میں 12سال اور اس سے زائد عمر کے افرادکی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ ملک بھر کورونا ویکسی نیشن کی صورتحال سے متعلق اجلاس کا انعقادہو ا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔



ان کا کہنا تھا کہ سکولوں میں ویکسی نیشن کے لئے خصوصی مہم چلائے گی تا کہ بچوں کو ویکسی نیشن لگانا آسان ہو۔