پیٹرول کی قیمت میں 5.25روپے فی لیٹراضافے کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں 5.25روپے فی لیٹراضافے کا امکان
اسلام آباد:مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے بری خبرآگئی، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5.25روپے فی لیٹراضافے تک کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔

ملک میں جاری مہنگائی کی لہرمیں مزید اضافے کا امکان ہے،حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا )نے اکتوبر کے پہلے 15روز کیلئے قیمتوں میں 5روپے 25 پیسے فی لیٹرتک اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبجھوا دی ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے فی لیٹرتک کی سفارش کی گئی ہےجبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3روپے فی لیٹرتک اضافہ تجویزکیا گیا ہے۔
پٹرتولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا انحصارپٹرولیم لیوی اورجی ایس ٹی پرہوگا،اس وقت پٹراول پرپٹرولیم لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے،ڈیزل پر فی لیٹر 5 روپے 14پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔

پٹروولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔اس سے قبل حکومت کی جانب سے 16 ستمبرکوبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔