پنجاب میں ڈینگی بےقابو ، مزید 223کیس سامنےآگئے

پنجاب میں ڈینگی بےقابو ، مزید 223کیس سامنےآگئے
لاہور: پنجاب میں ڈینگی بےقابو ہو گیا۔ ایک روز میں ڈینگی کے مزید 223 کیسز سامنے آگئے،لاہور سے 167 مریض رپورٹ ہوئے۔

ایک نیوز کے مطابق پنجاب میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے متاثرہ 223 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی متاثرین کی تعداد ایک ہزار 659 تک پہنچ چکی ہے ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ڈینگی کے 167 مریض رپورٹ ہوئے ، راولپنڈی میں 35، قصور میں چار اور نارووال میں تین مریض رپورٹ ہوئے ۔ لاہور میں مجموعی طور پر ڈینگی کے ایک ہزار347کیسز سامنے آچکے ہیں ۔

دوسری جانب گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 3لاکھ 99ہزار880 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ٹیموں نے 85ہزار958 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا. ۔۔۔1366 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔