غریب عوام کو پٹرول کے ساتھ بجلی کا بھی جھٹکا لگانے کی تیاری

غریب عوام کو پٹرول کے ساتھ بجلی کا بھی جھٹکا لگانے کی تیاری
لاہور: حکومت نے غریب عوام کو پٹرول کے ساتھ بجلی کا بھی جھٹکا لگانے کی تیاری بھی کر لی، ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں دو روپے سات پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کرد ی۔

تفصیلات کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو بجلی مہنگی کرنے سے متعلق بعد میں جاری کرے گی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

اس سے قبل سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے تھی ، درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل اورفرنس آئل سےمہنگی ترین پیداواربجلی مہنگی ہونےکی وجہ ہے ، گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے62 پیسے فی یونٹ اور فرنس آئل سے18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیداکی گئی۔