منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جر م عائد

لاہور: احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر نمائندے کے ذریعے فرد جر م عائد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف اور ان کی فیملی کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ لیگی صدر شہباز شریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا ۔

عدالت نے نصرت شہباز پر فر د جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر قومی احتساب بیورو (نیب ) کے گواہان کو طلب کرلیاجبکہ احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں