پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کریں گے: وزیر اعظم

پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کریں گے: وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی جانب سے جاری پنڈورا پیپرز کا خیرمقدم کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پنڈورا پیپرز نے اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بےنقاب کیا ہے۔ پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ غلطی کے مرتکب افراد کے خلاف ایکشن لیں گے۔



عمران خان نے کہا کہ فیکٹی کےمطابق تقریباً 7 ٹریلین ڈالرمحفوظ پناہ گاہوں میں رکھےگئے جس میں زیادہ تر آف ‏شور کمپنیوں کے ذریعےمنتقل کیےگئے پنڈوراپیپرز میں اشرافیہ کی ناجائزدولت بےنقاب کردی ہے۔

ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نےہندوستان کی دولت لوٹی تھی ایسےہی حکمران طبقے نے ‏اپنے ملکوں کی دولت لوٹی، غریب ملکوں کاپیسہ روکنےکیلئےامیرملک کچھ نہیں کرتے امیرملکوں کےپاس جو ‏غریب ممالک کا پیسہ ہے واپس بھی نہیں کرتے۔