رہنما تحریک انصاف عامر لیاقت قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی

رہنما تحریک انصاف عامر لیاقت قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا ، تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ نہیں بتائی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اعلان کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ استعفیٰ کس کو بھیجا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو۔ انہوں نے بیان اللہ حافظ لکھ کر اختتام پذیر کیا ہے۔



واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کے گزشتہ کافی عرصے سے متعدد امور پر پارٹی سے اختلافات کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں۔گزشتہ سال جولائی میں بھی عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ کراچی میں بجلی بحران کے حل کے لیے کچھ نہ کرپانے کو قرار دیا تھا۔تاہم چند روز بعد ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ان کا رکنیت سے استعفیٰ مسترد کردیا اور کراچی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔