غریب کیلئے ایک اور بُری خبر، مرغی کاگوشت 15روپے فی کلو مہنگا

غریب کیلئے ایک اور بُری خبر، مرغی کاگوشت 15روپے فی کلو مہنگا
لاہور: مہنگائی کی ستائی عوام کے لئے ایک اور بُری خبرآگئی ،مرغی کا گوشت 15 روپے مہنگا ہونے کے بعد 328 روپے فی کلو ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہو گیاہے، ریٹ میں اضافے سے مرغی کا گوشت 328 روپے فی کلو ہوگیا۔ برائلر مرغی کا گوشت 313 روپے کلو سے بڑھ کر 328 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 208 روپے اور پرچون ریٹ 216 روپے فی کلو مقررکیا گیا ہے۔ انڈوں کا ریٹ 170 روپے فی درجن جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 980 روپے مقرر کیا گیا ہے۔