جعلی ویڈیو اور آڈیو بنانا ن لیگ کاوطیرہ بن چکا ہے : فواد چودھری

جعلی ویڈیو اور آڈیو بنانا ن لیگ کاوطیرہ بن چکا ہے : فواد چودھری
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جعلی ویڈیو اورآڈیو بنانا ن لیگ کاوطیرہ بن چکا ہے ، عدلیہ کو ن لیگ کے خلاف نوٹس لینا چاہیے. ن لیگ کا واحد مقصد ہے کہ کسی طرح نوازشریف کی سزائیں معاف ہوجائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جعلی ویڈیوز اور آڈیو بنانا (ن) لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے، نوازشریف اور مریم نواز کیسز حتمی مراحل میں ہوں تو یہ لوگ سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، (ن) لیگ کا واحد مقصد ہے کہ کسی طرح نوازشریف کی سزائیں معاف ہوجائیں، یہ لوگ اپنی جائیدادوں کا جواب دینے کے بجائے آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں، رانا شمیم (ن) لیگ کے عہدیدار تھے اور انہیں چیف جسٹس بنادیا گیا لہذا ن لیگ کی مہم کا عدلیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

فواد چودھری نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمت کم ہوگی، کھانے پینےکی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے جب کہ پاکستان کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی۔