مالکن کو نشہ آور چیز پلا کر وارادت کرنے والی گھریلو ملازمہ ساتھی سمیت گرفتار

مالکن کو نشہ آور چیز پلا کر وارادت کرنے والی گھریلو ملازمہ ساتھی سمیت گرفتار
لاہور: مالکن کو نشہ آور چیز پلا کر وارادت کرنے والی گھریلو ملازمہ ساتھی سمیت گرفتار کر لی گئی ۔ سی آئی اے کواتوالی پولیس نے ملزمان سے مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سی آئی اے کوتوالی پولیس نے چوری کی بڑی واردات کو چوبیس گھنٹے کے اندر ٹریس کرلیا،ڈیفنس کی رہائشی خاتون مالکن کو گھریلو ملازمہ نے ساتھی سے مل کر قہوہ میں نشہ آور چیز پلائی اور گھر کا صفایا کر دیا،ملزمہ صوبیہ ساتھی ملزم کےساتھ وارادت کے بعد فرار ہوگئی۔

سی آئی اے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دونوں ملزمان کو ٹریس کرلیا،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑی، لاکھوں نقدی زیورات، موبائل فون اور ٹیبلٹ برآمد کر لیا گیا۔