پنجاب حکومت کا دیہات میں سیوریج و صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت کا دیہات میں سیوریج و صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے دیہات میں سیوریج اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب رورل اسسٹین ایبل میونسپل سروس کیلئے علیحدہ ادارہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ دیہات میں سیوریج اور صفائی کے نظام میں خاطرخواہ بہتری آئے گی، دیہات میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ فلاح عامہ کے دیگر پراجیکٹس بھی مکمل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت ساہیوال اورسیالکوٹ میں 43ارب کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

عثمان بزدار ے کہا کہ ساہیوال اور سیالکوٹ میں بھی نکاسی آب کے لیے نئی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے جبکہ ساہیوال اور سیالکوٹ میں پارکس کی بحالی کے پراجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، سرگودھا،مظفر گڑھ، بہاولپور، رحیم یارخان، ڈی جی خان اور ملتان میں بھی فلاح عامہ کے پراجیکٹس پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔