پنجاب میں سردیوں کی چھٹیاں دو فیز میں تقسیم،نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش

پنجاب میں سردیوں کی چھٹیاں دو فیز میں تقسیم،نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش
لاہور: حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کو دو مختلف فیز میں تقسیم کردیا ہے جس کانوٹیفیکیشن ہائیکورٹ میں پیش کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں پیش کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے چھ جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے کے 12 اضلاع میں تین جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔ ضلع جہلم، میانوالی ،اٹک ، مظفر گڑھ ،چکوال ،بھکر اور راولپنڈی میں تین سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔ راجن پور ،لیہ ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں بھی تین سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔