نئے سال پر مہنگائی کا تحفہ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

نئے سال پر مہنگائی کا تحفہ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: حکومت نے نئے سال پر مہنگائی کا بم گراتے ہوئےپٹرولیم مصنوعات میں 4 روپے 15 پیسے تک کا اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4روپے اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 144روپے 82پیسےفی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے اضافے کے بعد 141 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 111 روپے 6 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 113 روپے 53 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاع آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات پر زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا، وزیر اعظم نے صرف آئی ایم ایف سے طے شدہ 4 روپے لیوی میں اضافہ کیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی سفارش کے مطابق نہیں کیا۔