سگریٹ نوشی کی وائرل ویڈیو،علیزے شاہ نے ایف آئی سے رجوع کرلیا

سگریٹ نوشی کی وائرل ویڈیو،علیزے شاہ نے ایف آئی سے رجوع کرلیا
لاہور:پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی متنازع سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بڑا قدم اتھاتے ہوئے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اداکارہ کو گاڑی میں سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا جب کہ یہ ویڈیو ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے بنائی گئی تھی۔
اداکارہ نے ویڈیو کے وائرل ہونے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ڈائریکٹر عمران ریاض نے انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کی جس میں بتایا کہ کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر لینا یا ویڈیو بنانا، اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والے کو 3سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہٰذا احتیاط کریں۔
عمران ریاض کی سٹوری کو علیزے نے بھی اپنی انسٹا سٹوری پر شیئر کیا۔