موسم سرما کی چھٹیاں ختم،سندھ میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

موسم سرما کی چھٹیاں ختم،سندھ میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے
کراچی: سندھ میں بچوں کی موجیں ختم ہوگئیں اور موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے سردیوں کی چھٹیاں ختم ہونے پر کھل گئے ہیں ،تاہم پہلے روز حاضری میں نمایاں کمی رہی۔
دوسری جانب سکولز کالجز و جامعات میں کورونا ایس او پیز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں دی تھیں۔